بیوی مبینہ طورپر قتل ، نامعلوم افرادنے نوجوان مارڈالا، خاتون حادثے کی نذر

بیوی مبینہ طورپر قتل ، نامعلوم افرادنے نوجوان مارڈالا، خاتون حادثے کی نذر

میلسی ،بوریوالا،مظفرگڑھ (نمائندگان) شوہر نے مبینہ طورپر زہر دیکر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیانامعلوم افراد نے گھر گھس کرنوجوان کو قتل کردیا ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہوگئی اس سلسلے میں میلسی سے نمائندہ پاکستان سپیشل رپورٹر کے مطابق کوٹ مظفرکے رہائشی نذیراحمد نے اپنی بیٹی فوزیہ بی بی کی شادی مراد پورکے رہائشی رمضان سے کی جن کی دوبیٹیاں پیداہوئیں وقوعہ کے روز حفیظ نے نذیراحمد کوفون کیاکہ تمہاراداماد رمضان تمہاری بیٹی فوزیہ بی بی پراپنے ساتھی کے ہمراہ تشدد کررہاہے جب نذیراحمد وہاں پہنچاتواس کے دوران رمضان اوراس کے ساتھی نے زہرپلاکرفوزیہ بی بی کوقتل کردیاپولیس تھانہ میرانپورنے مقدمہ درج کرلیا۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابقنا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی معصو م شاہ روڈ کا رہائشی محمد نفیس ولد عبدالرشید گزشتہ شب اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ درمیانی شب 2بجے کے قریب نا معلوم افراد دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر کمرہ میں داخل ہو گئے اور فائرنگ کر کے محمد نفیس کو قتل کر دیاواقعہ بارے پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن مصروف تفتیش ہے مظفر گڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق خانگڑھ کے نواحی علاقہ گل والہ پر گزشتہ روز خادم حسین اپنی بیوی امیر مائی اور اپنی رشتہ دار سکینہ کے ہمراہ گھر موضع مونڈ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار اے سی کوچ نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں سکینہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دونوں میاں بیوی خادم حسین اور اسکی زوجہ امیرمائی شدید زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے ریسیکو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے خانگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...