ہائیکورٹ ملتان بنچ کاڈی پی او راجن پور کو شیرخوار بچہ برآمد کرکے 28فروری تک عدالت میں پیش کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان بنچ کاڈی پی او راجن پور کو شیرخوار بچہ برآمد کرکے 28فروری تک ...

ملتا ن (خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈی پی اوراجن پورکوشیرخواربچہ برآمد کر کے 28 فروری تک ہرصورت میں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

عدالت پیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے محمدعابداورگلشن بی بی نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کرکے ایک دوسرے کے خلاف اپنا 2سالہ بیٹا شیرعلی برآمدکرنے کی استدعاکی تھی۔فاضل عدالت کے حکم پر پولیس نے رپورٹ پیش کی تھی کہ گلشن بی بی نے اپنے خاوند محمدعابدسے علیحدگی اختیارکر کے اپنی آزادزندگی گذارنی شروع کردی تھی اور اپریل 2017 ء میں سیشن کورٹ میں اپنے مذکورہ بچے کی برآمدگی کے لئے درخواست دی جس پر مذکورہ بچہ خاتون کے حوالے کردیاگیاتھا۔فاضل عدالت نے معاملہ کوحل کرنے کے لئے ڈی پی اوکواحکامات جاری کر دئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...