منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5سب انسپکٹر وں سمیت 14پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5سب انسپکٹر وں سمیت 14پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن (خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 14 پولیس اہلکاروں کے (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام سجادحسین میں پیش نہیں ہونے پرسب انسپکٹروں سعیداحمداورعبدالرزاق،ہیڈ کانسٹیبل منیراحمد، کانسٹیبل قمرجاوید کو20 فروری ،تھانہ سیتل ماڑی میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام محمدعمران میں سب انسپکٹروں ادریس اورغلام مصطفی، اے ایس آئی غلام سروراورزوہیب اشفاق ،کانسٹیبل محمدعمران کو21 فروری ،تھانہ شاہ شمس میں درج منشیات کیمقدمہ سرکاربنام پپوشفیق میں سب انسپکٹرمحمدعارف، ایایس آئی محمدسلیم اورمحمدشفقت،ہیڈکانسٹیبل محمدعمران اورکانسٹیبل حشمت علی کو27 فروری کو پیش کرنے کاحکم دیاہے۔
وارنٹ جاری