وزیراعلیٰ کا دورہ ضلع وہاڑی کی تقدیر بدل دیگا،رانا مشہود
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا دورہ وہاڑ ی ضلع وہاڑی کی تقدیر بدل دے گا وہاڑی کی عوام کو میڈیکل کالج سمیت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کا تحفہ ملنے والا ہے حکومت نے عوام کو صحت و تعلیم کی اعلی سہولیات فراہم (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کی ہیں مسلم لیگ پر کیچڑ اچھالنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ تہمینہ دولتانہ کے ہمراہ ایچ بلاک میں عہدیدران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ ،چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری سرفراز جٹ،سٹی کوارڈینٹیرپاکستان مسلم لیگ ن شیخ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ غلام محی الدین چشتی، چوہدری سرفراز جٹ،سٹی کوارڈینٹیرپاکستان مسلم لیگ ن شیخ عبدالرحمن ،،رانا عمران ریاست و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محتر مہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ قائد میاں شہباز شریف کا وہاڑی میں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
رانا مشہود