حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،میاں مقصود
ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ روزبروزبڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ضروریات زندگی کی اشیاء غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔دووقت کی روٹی کے حصول کی خاطر سکول جانے کی عمر میں معصوم بچے اپنے غریب والدین کاہاتھ بٹانے کے لیے محنت(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔عوام الیکشن میں خوشحالی کے دشمنوں کو مسترد کردیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے ناسور نے ملکی بنیادوں کوکھوکھلاکردیا ہے۔ایک طرف ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے تودوسری طرف کرپٹ اور سیکولرقوتوں نے سارے نظام کو مفلوج کردیا ہے۔عوام مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دینی جماعتوں کو آگے لائیں بصورت دیگر ان کے مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں’’وزیر اعلیٰ روزگار اسکیم‘‘کے تحت اگرگزشتہ 6برسوں میں40ارب روپے کے بلاسود قرضے18لاکھ50ہزارخاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں توصوبے میں بے روزگاری اور غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کیسے ہوگیا؟،روزگار اسکیم کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
میاں مقصود