نااہل حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،نتاشہ دولتانہ

نااہل حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،نتاشہ دولتانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، ڈی جی خان ڈویژن کے صدر نواب زادہ افتخار ، جنرل سیکرٹری غلام فرید خان میرانی، ضلع مظفرگڑھ کے صدر انجینئر بلال احمد کھر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ملک مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے ۔ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے ۔ امن و امان کی صورت خراب ہے ۔ نااہل لیگ کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے ۔ عوام ان کو مزید برداشت نہیں کریں گے ۔ پیپلز پارٹی سینٹ انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی ۔ بلاول بھٹو ہی قوم کا مستقبل ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے سینٹ کے انتخابات کے لئے متوسط طبقے کے افراد کو ٹکٹ دے کر ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقی معنی میں عوامی جماعت ہے ۔ لوگوں کی جوق درجوق پیپلزپارٹی میں شمولیت پارٹی کی مقبولیت کا مہ بولتا ثبوت ہے ۔ جنوبی پنجاب اور گردونواح میں سیزنل انفلوئنزا سے 54اموات تشویشناک ہے ۔ جنوبی پنجاب کی عوام پسماندگی کا شکارہیں ۔ حکومت کو زبانی خرچ کی بجائے سیزنل انفلوئنزا سے بچاؤ کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر