(ن)لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کی ہے،ساجد سلیم مہدی

(ن)لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کی ہے،ساجد سلیم مہدی

لڈن(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کیلئے جدجہد کی ہے ،انشاء اللہ آنیوالا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے ،سید ساجد مہدی سلیم شاہ ممبر قومی اسمبلی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے چکنمبر64(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے بی میں جلسہ کیا ،جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ہماری حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جو ہماری عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے مزید کہاکہ میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں اور ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہیں گے ،انہوں نے مزید کہاکہ بوریوالا جلسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وہاڑی کی عوام کیلئے مزید خوشخبری سنائیں گے ،اس موقع پر چوہدری شوکت کمبوہ ،صدیق بھٹی ،محمد شفیع جھیڈو ،قمرزمان جوئیہ ،راشد یعقوب نمبردار ،افتخار نمبردار ،مہراحمد علی سنپال ،ظفر اقبال جوئیہ ،ملک احمد نواز لنگڑیال ،خورشید جھیڈو سمیت دیگر بھی موجود تھیدریں اثناء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے مسلم لیگی رہنماء حاجی محمد حنیف آرائیں کے ڈیرہ پل کریم شاہ پر ایک کارنر میٹنگ میں مسلم لیگی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) ایک عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی ہے ،جس نے اپنے ہر دور میں عوام کی خدمت ہی کو ترجیح دی ہے ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اپنے 15فروری کو بوریوالہ کے دورہ میں حلقہ این اے 168کے لئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے ،اس موقع پر صاحبزادہ میاں محمد شاہد اور حاجی محمد حنیف آرائیں نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر غلام شبیر تجوانہ ،پیر گل شاہ ،حاجی ظفر آرائیں ،محمد نعیم سلدیرا، محمد ارشد لک،میاں بشیر احمد آرائیں ،احمد یار سہو،محمد وارث لک،نیاز احمد تجوانہ و دیگر مسلم لیگی کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

ساجد سلیم مہدی

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...