کرکٹر صہیب مقصود کی مہندی کی تقریب،شادی آج ہوگی

کرکٹر صہیب مقصود کی مہندی کی تقریب،شادی آج ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اپنی ہمسفر حرہ کومل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز دیکھانے کیلئے دبئی جائیں گے۔صہیب مقصود اور حرہ کومل کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر دونوں کو عزیز واقارب نے مہندی لگائی۔اس موقع پر نیا(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جوڑا بہت زیادہ خوش نظر آیا۔آج صہیب مقصود اور حرہ کومل کی شادی آج ملتان کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں قومی کرکٹرز کی آمد متوقع ہے۔دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ صہیب مقصود پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے کیلئے 14 فروری کو اپنے دعوت ولیمہ کے بعد 16 فروری کو ملتان سے نجی ائیرلائن سے بذریعہ پرواز دبئی کیلئے روانہ ہونگے جہاں پر ملتان سلطان کے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے جبکہ انکی ہمسفر حرہ کومل 21 فروری کو ملتان سے دبئی روانہ ہونگی۔شادی کے بعد دونوں خوشگوار سفر گزارنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں گزارنے کا پلان پہلے ہی کرچکے تھے لیکن پی ایس ایل کے باعث دونوں نے سفر کو یادگار بنانے کا بھی اہتمام کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر