کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کاچھاپہ ،11لاکھ لٹر ڈیزل ضبط

کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کاچھاپہ ،11لاکھ لٹر ڈیزل ضبط

ملتان(جنرل رپورٹر)کسٹم اینپی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے چھاپے میں گیارہ لاکھ لٹرز ہائی سپیڈ ڈیزل ضبط کرلیاہے۔ مالیت9کروڑ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

روپے بتائی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 18ٹرالرز میں 5397ڈیمز میں جنوبی پنجاب میں سپلائی کیاجاناتھا ۔ کسٹمز نے کامیاب کارروائی روجھان میں کی، ایرانی پٹرولیم مصنوعات کوئٹہ کے راستے جنوبی پنجاب میں داخل کی جارہی تھیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی بڑی کھیپ ملتان منتقل کیاجارہاہے کلکٹر کسٹم امرین تار ڑ نے کامیاب کارروائی کی اطلاع چیئرمین ایف بی آر اورممبر کسٹمز کو دے دی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیارہ لاکھ 33ہزار 370لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل ہے جوغیر قانونی طورپر ایران سے پاکستان میں بجھوایا گیا جس سے قومی خزانے کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں بھاری نقصان پہنچایاجارہاتھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...