الیکشن 2018دیہی ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے گندم کے سرپلس ذخائر برآمد کرنے کا فیصلہ

الیکشن 2018دیہی ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے گندم کے سرپلس ذخائر برآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( محمد سعید مکول سے )سال 2018کے عام انتخابات میں دیہی ووٹرز کی ہمدردیاں حا صل کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے ذخیرہ شدہ گندم کے سرپلس ذخائر برآمد کرنے کا فیصلہ ، صوبہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
پنجاب اور سندھ میں 20لاکھ میٹرک ٹن گندم کے سرپلس ذخائر بیرون ملک برآمد کرنے کیلئے سودے طے پاگئے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گندم کے 20لاکھ میٹرک ٹن سرپلس ذخائر بیرون ملک برآمد کرنے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب اور سندھ کے سودے طے پاگئے ہیں اس ضمن میں صوبہ سندھ سے 5لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کی جائے گی جبکہ صوبہ پنجاب کے چار ڈویثرنوں ملتان ،بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان اور سائیوال کے اضلاع سے 15لاکھ میٹرک ٹن گندم بیرون ممالک برآمد کی جائے گی ۔یہا ں قابل ذکر امر یہ ہے کہ محکمہ خوراک نے سرپلس ذخائر سے چھٹکارا پانے کیلئے سمندری راستے سے گندم برآمد کرنے والے برآمد کنندگان کو 169ڈالر فی میٹرک ٹن جبکہ خشکی کے راستے سے گندم برآمد کرنے والے برآمدکنندگان کو 102ڈالر فی میٹرک ٹن گندم فروخت کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق برآمدکنندگان سے باردانہ چارجز بھی نہیں لئے جائیں گے ۔مذکورہ گندم افغانستان سمیت مشرق وسطی کے ممالک اور روسی ریاستوں کو برآمد کی جائے گی ۔اس ضمن میں محکمہ خوراک نے مذکورہ ڈویثرنوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق برآمد کا عمل 20فروری سے شروع کردیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں گندم خریداری سکیم 2015-16ء دوسرے مرحلہ میں گندم خریداری سکیم 2016-17ء کی ذخیرہ شدہ گندم برآمد کی جائے گی جبکہ گندم خریداری سکیم 2017-18ء کی ذخیرہ شدہ گندم مقامی فلور ملوں کو فروخت کی جائے ۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق نئی فصل مارکیٹ میں آنے تک محکمہ خوراک کے سنٹر میں پڑا سٹاک 85سے 90فیصد تک ختم ہوجائے گا جس سے نئی فصل کی آنے والی گندم کی خریداری اور ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی اور آئندہ کیلئے محکمہ خوراک کا خسارہ بھی کم ہوسکے گا ۔