ملتان میں تین روزہ پولیو مہم شروع پہلے روز پونے تین لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

ملتان میں تین روزہ پولیو مہم شروع پہلے روز پونے تین لاکھ بچوں کو قطرے پلائے ...

ملتان(وقائع نگار) ضلع میں پولیو کیخلاف گھر گھر تین روزہ مہم شروع ہوگئی ہے مہم کے پہلے روز پیر محکمہ صحت کی ٹیموں نے پانچ سال سے کم عمر تقریباً پونے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

قطرے پلائے تین روزہ مہم کے کے اختتام کے بعد فوراً ہی دو روزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا فالو اپ کے دوران ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جو مہم کے دوران گھروں پر دستیاب نہیں تھے جبکہ انکاری والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی محکمہ صحت نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو گھر گھر جا کر مہم کو کامیاب بنائے گی۔

پولیومہم

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...