سرائیکی صوبہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، جمشید دستی

سرائیکی صوبہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، جمشید دستی

ملتان،شجاع آباد(سٹی رپورٹر ، نمائندہ خصوصی)ٹانک میں منعقد کئے گئے سرائیکی اتحاد کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی ‘ ملک(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

رمضان شوری اور ظہور دھریجہ نے کہا کہ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ جلسے سے ضلع نائب ناظم آفتاب خان بلوچ ‘سرائیکی وسیب پارٹی کے سربراہ ملک خضر حیات ڈیال ‘ سرائیکستان یوتھ پارٹی کے طفیل علیزئی ‘ سرائیکی رہنما شائستہ خان ‘ بلند اقبال خان ‘ ظفر درانی ‘ حاجی عبدالغفور دمانی ‘ ملک گلزار اُترا ‘ معوذ ارائیں اور دوسروں نے بھی خطاب کیا ۔ جمشید دستی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے سرائیکی وسیب کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے ۔ وسیب کے لوگ قدم قدم پر ظلم ‘ بربریت اور استحصال کا شکار ہیں ۔انہوں نے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ جلسے کے میزبان ملک رمضان شوری نے کہا کہ ہم سرائیکی اتحاد کی طرف سے آئندہ الیکشن میں امیدوار کھڑے کریں گے اور سرائیکی صوبے کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک میں جانور اور انسان ایک جگہ سے پانی پی رہے ہیں اور وسیب کے لوگوں کو کسی طرح کی کوئی سہولت حاصل نہیں ۔ وسیب میں تعلیم ‘ صحت ‘ روزگار کی کوئی سہولتیں حاصل نہیں ۔ صوبے کے تمام وسائل پشاور پر خرچ ہو رہے ہیں ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ نقیب اللہ کے ساتھ شہید ہونیوالے دوسرے دو آدمیوں کا تعلق اوچ شریف سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں ۔ ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔ ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے ۔دریں اثناء عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی خطہ کی عوام کے حقوق غضب اور سرائیکستان صوبہ نہ بننے دینے کے اصل مجرم سرائیکی خطہ کے جاگیر دار سیاستدان ہیں جب سے سرائیکی خطہ کے سید جاوید علی شاہ نے وزارت (پانی) سنبھالی ہے دریاخشک ہو گئے ہیں دریا چناب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خشک ہو چکا ہے دریا میں الو بول رہے ہیں دریائے راوی میں لاکھوں گیلن تیزابی مادے ڈالے جا رہے ہیں دونوں دریاؤں میں آبی حیات ختم ہو گئی ہے آج ایک ایک قطرہ بوند پانی کو ترس گیا ہے ایسے نااہل وزیر (پانی) کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

جمشید دستی

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...