سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا ٹیکس پروفائل الیکشن کمیشن کو فراہم

سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا ٹیکس پروفائل الیکشن کمیشن کو ...

ملتان (نیوزرپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کاٹیکس پروفائل اورتفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہیں ۔ ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)نے دوبارہ طلب کردہ معلومات کے تحت بھجوائے گئے جواب میں سینٹ امیدواروں(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

حافظ عبدالکریم، حنا ربانی کھر، رانامحمودالحسن کے خلاف کسی بھی قسم کے آڈٹ پیراجات کہیں اوراپیلز کاجواب نفی میں دیاہے ٹیکس ائیر 2016اور2017کے گوشوارے میں فراہم کردہ تفصیلات بھی ایف بی آر کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی ہے جبکہ لیگی رہنما بلال بٹ ، راؤ انیس الرحمن کونان فائلر ڈیکلیئر کیاگیاہے جبکہ خانیوال سے تعلق رکھنے والے عرفان خان ڈاہا کو ٹیکس پروفائل بھی فراہم کردیاگیاہے الیکشن کمیشن نے 3مارچ 2018کو ہونیوالے سینٹ الیکشن کیلئے امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی شروع کردی ہے سینٹ امیدواروں کی بیوی ،بچوں والدین ،رشتہ داروں کاٹیکس ریکارڈ ، انفرادی ایسوسی ایشن آف پرسن یاکمپنی ٹیکس گزار ہونے کی تفصیلات طلب کرلی گئی تھیں۔

سینٹ امیدوار

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر