ملتان سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس کی کنٹینوں ، سٹالز پراوور چارجنگ کابازار گرم

ملتان سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس کی کنٹینوں ، سٹالز پراوور چارجنگ کابازار گرم

ملتان(نیوز رپورٹر)سیاسی اثر رسوخ کی حامل کمپنی (بوگے شاہ)نے ملتان سمیت ملک بھر کے انٹرنیشنل ائیر پورٹس پرواقع کنٹینوں اورسٹالز پراوورچارجنگ کا بازار گرم (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کررکھاہے جبکہ ملتان ائیر پورٹ پرسول ایسوسی ایشن کے کمرشل منیجر کی چشم پوشی کے باعث ائیرپورٹ کے سٹالز اور ریسٹورنٹ میں مقررہ نرخوں سے کہیں زائد قیمتیں وصول کرنا معمول بن کررہ گیا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بوگے شاہ کمپنی کو سٹائز کاٹھیکہ دیاگیا جبکہ متعدد کمپنیاں ملتان ائیر پورٹ پر دلچسپی رکھتی تھیں لیکن سیاسی اثر رسوخ اورسول ایسوسی ایشن حکام خصوصی مہربانیوں سے کوئی کمپنی بھی بوگے شاہ کمپنی کے سامنے نہ پکڑ سکی جبکہ بعدازاں ائیر پورٹ کی پارکنگ اورنوتعمیر شدہ ریسٹورینٹ کا ٹھیکہ بھی سول ایسوسی ایشن حکام نے خاموشی سے بوگے شاہ کمپنی کی جھولی میں ڈال دیاگیا جس کے باعث سول ایسوسی ایشن حکام نے بھی آنکھیں موند لی ہیں جبکہ بوگے شاہ کمپنی کے ذمہ داران نے ائیر پورٹ پرمہنگائی کاطوفان برپا کررکھاہے جس کے باعث ائیر پورٹ پرآنیوالے مسافروں کے لواحقین اس اوور چارجنگ بھگتنے پر مجبور ہیں ملتان ائیر پورٹ سے سفر کرنیوالے سماجی حلقوں نے حکومت اورسول ایسوسی ایشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ائیر پورٹ پراوور چارجنگ کافوری سدباب کیاجائے اورملوث سول ایسوسی ایشن کے اہلکاروں اورکمپنی کے ذمہ داروں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر