حکومت نے طبی سہولیات کادائرہ کار دیہی علاقوں تک پھیلا دیاہے، جاوید علی شاہ

حکومت نے طبی سہولیات کادائرہ کار دیہی علاقوں تک پھیلا دیاہے، جاوید علی شاہ

ملتان (وقائع نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے طبی سہولیات کادائرہ دیہی علاقوں تک پھیلا دیاہے جس سے مریض مستفید ہورہے ہیں وہ دیہی ایمبولینس(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

سروس پروگرام کے تحت 100نئی ایمبولینس محکمہ صحت ملتان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر جاوید علی شاہ نے کہاکہ ایمبولینس سروس نے حاملہ خواتین مختلف امراض کے شکار بچوں کو نزدیکی مراکز صحت یابڑے ہسپتالوں تک پہنچایا جارہاہے ۔ جو انقلابی اقدام ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بخاری ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ ظفر عباس ڈپٹی میئر منور احسان قریشی ودیگر موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...