ایڈیشنل سیشن جج خانیوال نے عمران خان‘ طاہر القادری اور شیخ رشید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،17فروری کو رپورٹ طلب

ایڈیشنل سیشن جج خانیوال نے عمران خان‘ طاہر القادری اور شیخ رشید کیخلاف ...

خانیوال (بیورونیوز) ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان ،طاہر القادری اور شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سماعت (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کے لئے منظورکرتے ہوئے 17فروری کو تفتیشی رپورٹ طلب کرلی تفصیل کے مطابق مقامی شہری قاری محمدرفیع اللہ ولد قاری محمدعیسی سکنہ کالونی نمبر2نے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال محمداقبال ہرل کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ 17جنوری کو لاہور مال روڈ پر ایک جلسے میں علامہ طاہر القادری کی سرپرستی میں عمران خان اور شیخ رشید احمد نے پاکستانی پارلیمنٹ کو لعنتی کہا انہوں نے دراصل پوری قوم اور ہر پاکستانی کو لعنتی کہاکیونکہ اس قوم نے ووٹ دے کر ان ممبران کو پارلیمنٹ میں بھیجا ہے چونکہ ان رہنماؤں کے ادا کئے گئے کلمات سے براہ راست نہ صرف جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ دلی طورپر متاثربھی ہوا ہے انہوں نے پولیس میں قانونی کارروائی اور مقدمے کے اندراج کیلئے درخواستیں دیں مگر وہ کارروائی نہیں کررہے ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال ہرل نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 17فروری کو تفتیشی رپورٹ اور افسر کو طلب کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر