محکمہ ایکسائز کاگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کافیصلہ

محکمہ ایکسائز کاگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کافیصلہ

ملتان(وقائع نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے رجسٹریشن کی بجائے’’ سمارٹ کارڈ‘‘متعارف کرانے کافیصلہ صوبہ بھر میں مارچ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

2018سے رجسٹریشن تک کی بجائے سمارٹ کارڈ بنائے جائیں گے جس کیلئے تمام تر پیپرورک مکمل کرلیاگیاہے ۔ متعلقہ اضلاع کی موٹربرانچ گاڑیوں کے مالکان سے پیپر ورک پہلے والے طریقے سے ہی مکمل کریں گے۔ لیکن مارچ2018سے اب گاڑیوں کے مالکان کورجسٹریشن بک فراہم نہیں کی جائے ۔ بلکہ اب اس کی بجائے گاڑیوں کے مالکان کو سمارٹ کارڈ کی صورت میں ایک کارڈ ایشو کیا جائے گا۔ جس پرگاڑی کاانجن نمبر ، چیسزنمبر ، ماڈل ، رنگ ، مالکان کا نام بمعہ پتہ ٹیلی فون نمبر اورٹیکس کی معلومات درج ہوگی۔ سمارٹ کارڈ کو آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹرکیاجاسکے ۔ ذرائع کا کہناہے کم اس اقدام سے بوگس رجسٹریشن کے عمل کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر