لودھراں ضمنی الیکشن ، کارکنوں میں جوش وخروش ، پولنگ سٹیشنوں پررش رہا

لودھراں ضمنی الیکشن ، کارکنوں میں جوش وخروش ، پولنگ سٹیشنوں پررش رہا

لو د ہر ا ں(نما ئند ہ پا کستا ن) حلقہ ا ین اے154 ضمنی ا لیکشن میں پو لنگ کا مر حلہ مکمل ہو گیا دو نو ں پا ر ٹیو ں ن لیگ اور پی ٹی آ ئی کے کا ر کنو ں میں جو ش و خر و ش پا یا گیا اور د یہا ت کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

علا قو ں میں پو لنگ ا سٹیشنو ں کے با ہر ز یا د ہ ر ش ر ہا پو لنگ ا سٹیشنو ں پر سیکو ر ٹی کے سخت ا نتظا ما ت کئے گئے تھے پو لنگ ا سٹیشن پر آ نیو ا لے ہر شخص کی چیکنگ کی گئی پو لنگ ا سٹیشن پر پو لیس کے چا ک و چو بند جو ا نو ں نے ڈ یو ٹی کے فر ا ئض سر ا نجا م د ئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خاں نے حلقہ این اے 154 ضمنی الیکشن کے پولنگ اسٹیشنز کا سیکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے دورہ کیا ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و فوکل پرسن عارف ضیاء نے ضمنی الیکشن کے انتظامی امور کیلئے کنٹرول روم کا معائنہ کیا و ہ سارا دن کنٹرل روم میں رہے اور ضمنی الیکشن این اے 154کے مراحل کو احسن انداز اور امن عامہ کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرتے رہے۔ اس موقع پر دیگر افسران اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ اشتیاق احمد جاوید، اسسٹنٹ کمشنر ہومین ریسورسز آصف حیات لودھی ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمدمختیار احمد ، جی اے آرمحمد فاروق، ایڈمنسٹرٹیو آفیسر ملک اقبال بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید حماد رضانے آج یہاں گورنمنٹ کالج آف کامرس اور پرانا ڈی سی آفس میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ کیا ۔ا س موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابرار جتوئی ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد طیب خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلبؔ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آر او نے مردانہ، زنانہ پولنگ بوتھ کا معائنہ کیا اور عملہ اور ووٹرز سے مسائل دریافت کیئے۔ انہوں نے انتخابی رائے دہی کے انتظامات پر تسلی و اطمینان کا اظہا رکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...