اراضی تنازع کازخمی دم توڑ گیا، ورثاء کالاش سڑک پر رکھ احتجاج

اراضی تنازع کازخمی دم توڑ گیا، ورثاء کالاش سڑک پر رکھ احتجاج

کبیروالا 228بٹہ کوٹ 228نواں شہر228جودھ پور(نامہ نگار228 نمائندہ پاکستان) زمین کے تنازع پر زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا ، ورثا ء کا سڑک پر ڈیڈباڈی رکھ کر احتجاج ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق چند روزقبل تھانہ نواں شہر کے علاقہ پانچ مرلہ میں ملزمان جاوید ، سرور، علی ،(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

خضر ویگر نے زمین کے تنازع کی وجہ سے غلام حسین پر کلہاڑیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا جس کے بعدزخمی کو ہسپتال میں رکھا گیا مگر زخمی غلام حسین شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔مقتول کے ورثاء اور بیٹے قیصر نے درجنوں خواتین اور رشتہ داروں سمیت ڈیڈباڈی نواں شہر چوک میں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ احتجاج کے شرکاء نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان ، ڈی پی او خانیوال سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او منور گجر نے اپنے موقف میں بتایا کہ واقعہ کی فوری ایف آئی آرنمبر 33/18درج کر لی گئی تھی ملزمان نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔اب مضروب کے جاں بحق ہونے کے بعد مقدمہ میں دفعہ302لگا کر مقدمہ ہومی سائیڈ برانچ کو بھیج دیا ہے ، پولیس بغیر کسی جانب داری کے میرٹ پر کام کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...