فالج کا حملہ،گورنر کی ڈیوٹی پر مامور سپیشل برانچ کا انسپکٹر جاں بحق

فالج کا حملہ،گورنر کی ڈیوٹی پر مامور سپیشل برانچ کا انسپکٹر جاں بحق

ملتان (وقائع نگار)گورنر پنجاب کی ڈیوٹی پرمامور سپیشل برانچ کا انسپکٹر فالج کے اٹیک کے باعث نشتر ہسپتال میں اپنی جان کی بازی ہارگیا۔ واضح رہے سوموار کے روز سپیشل برانچ کے انسپکٹر رانا خالد محمودسرکٹ ہاؤس ملتان میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔کہ اچانک اسکی حالت خراب ہوگئی جس کو فوری طورپر کارڈیالوجی ملتان میں پہنچایاگیا۔جہاں ڈاکٹر وں نے ابتدائی طبی معائنہ کیا۔ دل کامرض واضح لاحق نہ ہونے پر نشتر ہسپتال پہنچانے کاکہا کیونکہ انسپکٹر راناخالد محمودکوفالج کااٹیک ہواتھا۔ جس پر فوری طورپرمذکورہ انسپکٹر کونشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔ حالت غیر ہونے پر ڈاکٹروں نے آکسیجن بھی دی۔ مگر وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ واضح رہے دو روز قبل گورنرپنجاب کے لاہور سکواڈ میں شامل پائلٹ انسپکٹر (ر)مصری خان بھی دل کادورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...