آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے،جنرل قمرجاویدباجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے،کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام،کمانڈرز ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شرکت کریں گے ۔