عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی
عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں وکلا برادری سمیت سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ ان کی رہائشگاہ اور نماز جنازہ کے مقام پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

بے زبانوں، بے سہاروں اور ظالموں کے ستائے ہوئے مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر کو 11 فروری کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔

مرحومہ کی صاحبزادی بیرون ملک میں موجود تھیں، جس کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور