لودھراں میں ووٹ کے تقدس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ، نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت نہیں: نواز شریف

لودھراں میں ووٹ کے تقدس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ، نئے میثاق جمہوریت کی ...
لودھراں میں ووٹ کے تقدس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ، نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت نہیں: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر نیب کے ریفرنسز میں کچھ ہوتا تو ضمنی ریفرنس بنا کر نہ بھیجے جاتے، ریفرنس بنانے والے چاہتے ہیںکہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو یہ احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے۔اس مجرم کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا جس نے دوبار آئین کو توڑا، ووٹ کے تقدس کی مثالیں سب دیکھ رہے ہیں اور لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے، کسی نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت نہیں ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ضمنی ریفرنسز مزید کتنے سال آتے رہیں گے اور کیونکر آتے رہیں گے؟ اس سے یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ ان ریفرنسز میں کچھ نہیں ہے کیونکہ اگر ان میں کچھ ہوتا تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جنہوں نے ریفرنس بنا کر بھیجے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو یہ احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے۔

این اے 154 میں ن لیگ سے شکست کے بعد عمران خان سامنے آ گئے ،کارکنوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
میاں نواز شریف نے کہا انہیں خود معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جا رہا ہے جو ان سے انتقام لے رہے ہیں وہ ان لوگوں کو بھی پکڑیں جنہوں نے دو دفعہ مارشل لا لگایا اور ججز کو گرفتار کیا۔ یہ سب برداشت ہے، نہ اس پر کوئی توہین ہے اور نہ ہی اس پر انگلی اٹھائی جا رہی ہے لیکن ہم جیسے لوگ جنہوں نے ایٹمی دھماکے کیے، پاکستان کی معیشت کو عروج پر پہنچایا، موٹروے بنائے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی ، سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں، وہ مجرم جو دو بار آئین توڑ گئے ان پر ہاتھ کیوں نہیں پڑتا وہاں تک جاتے ہوئے پر جلتے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی مثالیں سب دیکھ رہے ہیں اور عوامی رد عمل سب پر عیاں ہے ، لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے، جو بھی سازشیں کر رہے ہیں پاکستان کے عوام اس کا جواب دے رہے ہیں کل جو ہوا وہ ان ہی جھوٹے کیسز اور احتساب کے نام پر انتقام کا جواب ہے ۔ میرا مقدمہ پاکستان کے عوام لڑ رہے ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔