گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین میں تصادم،6 افراد جاں بحق،20 زخمی

گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین میں تصادم،6 افراد جاں بحق،20 زخمی
گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین میں تصادم،6 افراد جاں بحق،20 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین میں تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ قینچی چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،حادثے میں وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ