نیب ریفرنسز،نوازشریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازنے حاضری سے استثنیٰ کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔استثنیٰ بیگم کلثوم نوازکی علالت کی وجہ سے مانگاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف اورمریم نوازنے لندن جاناہے،عدالت سے استدعا ہے کہ 19 فروری سے 2 ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،نوازشریف اورمریم نوازکی استثنیٰ کی درخواست پرسماعت 15فروری کوہوگی۔