”تمام انصافینز جو افسردہ ہیں ، ان کیلئے۔۔۔“این اے 154 لودھراں میں عبرتناک شکست کے بعد تحریک انصاف نے پیغام جاری کردیا

”تمام انصافینز جو افسردہ ہیں ، ان کیلئے۔۔۔“این اے 154 لودھراں میں عبرتناک ...
”تمام انصافینز جو افسردہ ہیں ، ان کیلئے۔۔۔“این اے 154 لودھراں میں عبرتناک شکست کے بعد تحریک انصاف نے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لودھراں میں تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ہاتھوں شکست سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی جسے دور کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خصوصی پیغام جاری کیا ۔سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان تمام انصافیز کے لیے پیغام جو آج حلقہ 154کے نتائج پرافسردہ ہیں ،راہ میں آنے والا ہر دھچکا یہ موقع دیتا ہے کہ اپنی غلطی کو پہچانیں ،اسکی تصیح کریں اور مضبوط ہو کر واپس آئیں ۔کامیاب لوگ ،ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں ۔وہ لوگ جو مایوس ہو جاتے ہیں ،اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتے ۔میں اپنی کئی سالوں کی انصاف کے لیے سیاسی جدو جہد کے دوران کبھی مایوس نہیں ہوا بلکہ مشکلات پیش آنے کے بعد مضبوط ارادے کے ساتھ واپس آیا ،2018کے الیکشن ہمارے ہیں ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے امید وار اقبال شاہ 1لاکھ 13ہزار827 جبکہ علی ترین کے 87ہزار571ووٹ حاصل کیے ۔اس حلقے سے پہلے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین نے 40ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لودھراں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...