لودھراں ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

لودھراں ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
لودھراں ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے ایک لاکھ 13 ہزار 827 ووٹ میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین 87 ہزار 571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک اظہر احمد سندیلہ نے11 ہزار 494 ووٹ حاصل کئے ۔

این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں،پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ صرف 3 ہزار 762 ووٹ حاصل کر سکے،آزاد امیدوار میاں ساجد نے 1637 ،عبدالمجید 1308 ،محمد صدیق 906 ، فدا حسین 469 ،نفیس احمد مراد171 اور اوصاف علی نے 121 ووٹ حاصل کئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لودھراں