” تھوڑی دیر پہلے ایم کیوایم کے اس ایم این اے نے سب کے سامنے میرے پر بندوق تان لی اور کہنے لگا کہ۔۔۔ “پاکستانی شہری نے ایم کیوایم رہنما ءکی افسوسناک حرکت بتادی
کراچی(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے کارکن کو اسلحہ دکھانے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تحریک انصاف کے کارکن پر سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے مبینہ طور پر اسلحہ تان کر دھمکیاں دینے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، علی زیدی اور کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے گزری تھانے پہنچ گئی جہاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی مدعیت میں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے ممکنہ کارکن اورسوشل میڈیا صارف احسن علوی نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیاتھاکہ ” صرف آدھ گھنٹہ پہلے ، ایم کیوایم کے ایک رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مجھ اور میرے ڈرائیور پر بندوق تان لی کیونکہ میرے ڈرائیور نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں کریم آفس کے قریب ایک چھوٹی گلی یا لین میں سے کارہٹا کر سلمان مجاہد کے سیاہ ویگو کو راستہ نہیں دیا کیونکہ سڑک پر ہرطرف موٹرسائیکلیں کھڑی تھیں۔
سلمان مجاہد نے اپنی بندوق نکالی اور گولی بھر کر ہم پر تان لی اور کہاکہ ’۔۔۔۔ کے بچے اب پیچھے ہوگی “اور پھر اس کے تمام گارڈز آگے آئے اور مجھ ، میرے ڈرائیورپربندوقیں تان لیں ، اور بندوق کے بٹ سے میری گاڑی کی ڈرائیور سیٹ والی کھڑکی پر بٹ مارا“۔
مقدمہ کے اندراج سے قبل پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے وزیر داخلہ سندھ سے رابطہ کیا اور معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس پر سہیل انور سیال نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو سلمان مجاہد کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کسی کو طاقت کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے، قانون سے کوئی بالا نہیں۔ انہوں نے سلمان مجاہد بلوچ کی سیکیورٹی واپس لینے کا بھی حکم دیا۔