” علی ترین کی بدترین شکست کی وجہ یہ ہے کہ آخری دنوں میں وہ جہاں بھی جاتے تھے وہاں پر لوگوں کو۔۔۔“لودھراں کے مقامی صحافی نے تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ بے نقاب کردی

” علی ترین کی بدترین شکست کی وجہ یہ ہے کہ آخری دنوں میں وہ جہاں بھی جاتے تھے ...
” علی ترین کی بدترین شکست کی وجہ یہ ہے کہ آخری دنوں میں وہ جہاں بھی جاتے تھے وہاں پر لوگوں کو۔۔۔“لودھراں کے مقامی صحافی نے تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ بے نقاب کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی فیاض محمود کا کہنا ہے کہ علی ترین کی بدترین شکست کی وجہ یہ ہے کہ آخری دنوں میں وہ جہاں بھی جاتے تھے وہاں پر لوگوں کو 2، 2 ہزار روپے بانٹا شروع کردیتے تھے، علی ترین کے اس رویے کی وجہ سے ووٹر نے یہ تاثر لیا کہ ان کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فیاض محمود نے این اے 154 لودھراں کے حوالے سے ایک بلاگ ’ علی ترین سے دو ہزار روپے کا بدلہ‘ کے نام سے لکھا ۔ انہوں نے لکھا کہ جب پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تو انہوں نے لودھراں میں اپنے ایک دوست کو فون کرکے پی ٹی آئی کے ہارنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو اس دوست نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن ہارنے کی 2 وجوہات ہیں۔ پہلی تو یہ کہ ن لیگ نے زبردست انداز میں ووٹر کو اکٹھا کیا او ر پی ٹی آئی کی شکست کی دوسری وجہ وہ خود ہے۔

فیاض محمو دکہتے ہیں کہ جب انہوں نے پوچھا یہ کیسے ہوسکتا ہے کوئی خود کیسے الیکشن ہار سکتا ہے، الیکشن بھی وہ جسے جیتنا زندگی موت کا سوال ہو۔ تو اس کا جواب ملا کہ پی ٹی آئی اپنے ہی ووٹرز کو ناراض کر بیٹھی۔ میرے دوست نے بتانا شروع کردیا کہ ’ ایک روز قبل علی ترین گھر گھر گئے اور جہاں بھی گئے دو دو ہزار روپے دینا شروع کردیے۔ کسی کے بچے کو دوہزار کی رقم تھما دی تو کسی کے بڑے کو پیسے دیے ، میری دلچسپی بڑھنے لگی، پوچھا پیسے دیے تو پھر کیوں ہار گئی، پیسے لینے کے بعد تو جیت یقینی تھی۔ کہنے لگا بھائی صاحب ہمارے علاقے میں لوگ بکتے نہیں ، اس کی بات نے میرے سوال کا جواب دے دیا تھا۔ مگر وہ بولتا رہا کہا ووٹرز نے نتیجہ نکالا کہ ہمارا ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لوگوں نے ووٹ ن لیگ کو دیکر اپنا غصہ نکالا ہے۔ میں نے کہا تم کیسے اتنے یقین سے کہہ رہے ہو پیسہ چلا۔ کہنے لگا میرے سامنے بانٹے گئے ہیں، میرے جاننے والوں کے گھروں میں دیے گئے‘۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لودھراں