این اے 154 ضمنی الیکشن ،ممتاز قادری کے نام سے تحریک چلانے والی ’تحریک لبیک‘ کے حمایت یافتہ امیدوار نے کتنے ووٹ لیے ؟ نئی تاریخ رقم

این اے 154 ضمنی الیکشن ،ممتاز قادری کے نام سے تحریک چلانے والی ’تحریک لبیک‘ ...
این اے 154 ضمنی الیکشن ،ممتاز قادری کے نام سے تحریک چلانے والی ’تحریک لبیک‘ کے حمایت یافتہ امیدوار نے کتنے ووٹ لیے ؟ نئی تاریخ رقم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کے امیدوار کا تیسری پوزیشن حاصل کرنا پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں مسلسل ضبط ہو رہی ہیں جس نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔

لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک اظہر احمد سندیلہ نے 11 ہزار 494 ووٹ حاصل کئے جبکہ اس الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمدعلی صرف 3 ہزار 762 ووٹ حاصل کر سکے جس کے باعث ان کی ضمانت ضبط ہو گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں