”اگر ممتاز قادری کو ہیرو ماننے والوں نے لودھراں میں یہ کام کیا تو پھر اس ملک پر اللہ رحم کرے “علی ترین کی شکست کے بعد حمزہ علی عباسی نے ایسی حیران کن بات کہہ دی خادم حسین رضوی کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

”اگر ممتاز قادری کو ہیرو ماننے والوں نے لودھراں میں یہ کام کیا تو پھر اس ملک ...
”اگر ممتاز قادری کو ہیرو ماننے والوں نے لودھراں میں یہ کام کیا تو پھر اس ملک پر اللہ رحم کرے “علی ترین کی شکست کے بعد حمزہ علی عباسی نے ایسی حیران کن بات کہہ دی خادم حسین رضوی کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی حیران کن کامیابی پر لوگ اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں اور این اے 154کا ضمنی انتخاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔اس حوالے سے معروف اداکار اور اینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ این اے 154میں اگر لوگوں کی زیادہ تعداد نے ان کو ووٹ دیا ہے جو سپریم کورٹ اور پاک فوج کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شریف خاندان کی کرپشن کو چھپا یا جا سکے اور اگر 8ہزار لوگوں نے ان کو ووٹ دئیے ہیں جو ممتاز قادری کو اپنا ہیرو مانتے ہیں تو اللہ پاکستان پر رحم کرے ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل لودھراں کے اہم ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے کیونکہ اس سے قبل اسی نشست سے جہانگیر ترین نے 40ہزار کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ریٹرننگ افسر کے مطابق لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے 1 لاکھ 13 ہزار 827 ، تحریک انصاف کے علی ترین 87 ہزار 571 جبکہ تحریک لبیک کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک اظہر احمد سندیلہ نے11 ہزار 494 ووٹ حاصل کئے۔این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں،پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ صرف 3 ہزار 762 ووٹ حاصل کر سکے،آزاد امیدوار میاں ساجد نے 1637 ،عبدالمجید 1308 ،محمد صدیق 906 ، فدا حسین 469 ،نفیس احمد مراد171 اور اوصاف علی نے 121 ووٹ حاصل کئے۔

مزید : قومی