توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے طلال چودھری کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت دے دی

توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے طلال چودھری کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت ...
توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے طلال چودھری کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت طلال چودھری نے عدالت کو بتایا کہ میری وکیل عاصمہ جہانگیرانتقال کرگئیں ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ نیا وکیل کیلئے وقت دیاجائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت کو مہلت دیتے ہوئے سماعت19 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد