اللہ کا شکر گزار ہوں اس نے عوام کی عدالت میں سرخرو کیا،نوازشریف
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں غیر مشاورتی اجلاس ہوا جس میںمریم نواز، طلال چودھری، طارق فضل چودھری، امیر مقام ،پرویز رشید،مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، مصدق ملک ، آصف کرمانی، بلیغ الرحمن اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورسینیٹ الیکشن پرگفتگوہوئی اس کے علاوہ لودھراں ضمنی انتخاب اور رابطہ عوام مہم پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں نوازشریف کی لندن روانگی کے مجوزہ پروگرام پربھی بات چیت ہوئی،لیگی رہنماؤں نے لودھراں الیکشن میں کامیابی پرنوازشریف کومبارکباددی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے عوام کی عدالت میں سرخرو کیا،ان کا کہناتھا کہ عوامی عدالت نے فیصلہ کر دیا کون اہل ہے اور کون نااہل،میرے خلاف فیصلے دینے والے عوامی عدالت کے فیصلے دیکھ لیں۔
نوازشریف نے کہا کہ عوام اب خود انصاف کر رہے ہیں ،سب سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشوں کے باوجود عوام نے لاڈلے کو شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما اور کارکن انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔
MaryamNSharif
— SiasiExpress (@siasi_express) February 13, 2018
MNS with PMLN family at Punjab House, Islamabad. pic.twitter.com/vZSs9Ww1UY
— Maryam Nawaz Sharif (MaryamNSharif) February 13, 2018