پارٹی سربراہ سینیٹ کے ٹکٹ دے رہا ہے، قانون کالعدم ہو گیا تو ٹکٹ کا کیا بنے گا،چیف جسٹس ثاقب نثار کے الیکشن ایکٹ کیس میں ریمارکس

پارٹی سربراہ سینیٹ کے ٹکٹ دے رہا ہے، قانون کالعدم ہو گیا تو ٹکٹ کا کیا بنے ...
پارٹی سربراہ سینیٹ کے ٹکٹ دے رہا ہے، قانون کالعدم ہو گیا تو ٹکٹ کا کیا بنے گا،چیف جسٹس ثاقب نثار کے الیکشن ایکٹ کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ایکٹ 2017کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ سینیٹ کے ٹکٹ دے رہاہے،اگرقانون کالعدم ہوگیاتو ٹکٹ کاکیابنے گا؟۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔

دوران سماعت مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التواکیلئے درخواست کی،چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرتیاری کرکے آئیں،پارٹی سربراہ سینیٹ کے ٹکٹ دے رہاہے،اگرقانون کالعدم ہوگیاتو ٹکٹ کاکیابنے گا؟۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد