’’اپنا یہ ہتھیار ہمیں بھی دے دو‘‘ ترکی بھی پاکستانی دفاعی مصنوعات کا دلدادہ نکلا

’’اپنا یہ ہتھیار ہمیں بھی دے دو‘‘ ترکی بھی پاکستانی دفاعی مصنوعات کا ...
’’اپنا یہ ہتھیار ہمیں بھی دے دو‘‘ ترکی بھی پاکستانی دفاعی مصنوعات کا دلدادہ نکلا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکی نے پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ترک سفیر مصطفی یرداکل اور نیدرلینڈ کے سفیر سٹواس براکن نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ترک سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ دفاع میں صنعتی /تکنیکی تعاون پاک ترک فوجی اہمیت کے روابط کا لازمی جزو ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ترکش سفیر نے وفاقی وزیر نے دفاعی تکنیکی شعبہ میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترکی کی قومی وزارت دفاع سے سپر مشاق کی خریداری کے ایم اویوز پر مذاکرات کئے جو دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ نیدرلینڈ کے سفیر سے علیحدہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے گہرے تعلقات زیر بحث آئے جو دفاعی شعبہ میں تعاون کی ترجمانی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں دفاعی شعبہ پیداوار میں نئے مشترکہ راستوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ دفاعی شعبہ اور دفاعی پیداوار میں تعاون اور نئی راہیں استوار کرنی چاہئیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد