اداکارہ میرا نے ان کی انگلش کا مذاق اڑانے والوں کو چیلنج کردیا

اداکارہ میرا نے ان کی انگلش کا مذاق اڑانے والوں کو چیلنج کردیا
اداکارہ میرا نے ان کی انگلش کا مذاق اڑانے والوں کو چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میری انگلش کا مذاق بنانیوالے عقل کے اندھے ہیں ‘مجھ سے زیادہ فلم انڈسڑی میں کسی اداکارہ کو انگلش بولنا اور پڑ ھنا نہیں آتی ہے اگر کوئی مجھ سے زیادہ کسی کو انگلش آتی ہے تو سامنے آئے میں چیلنج کر تی ہوں۔

ایک گفتگو کے دوران فلم سٹار میرا نے کہا کہ جلد بازی میں انگلش کے کچھ الفاظ غلط بولے اور لکھے جاسکتے ہیں مگر میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ مجھ سے زیادہ پاکستانی فلم انڈسڑی میں کسی کو انگلش پڑ ھنا اور بولنا نہیں آتے اور جن کو خود پوری اے بی سی بھی نہیں آتی وہ میرا مذاق بناتے ہیں ایسے لوگوں کو شر م آنی چاہیے۔

مزید :

تفریح -