’’ کیا میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں گا؟‘‘خواب میں سورہ الطلاق پڑھنے والے کے لئے ایسی تعبیر جسے سن کر وہ حیرت سے اچھل پڑھے گا

’’ کیا میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں گا؟‘‘خواب میں سورہ الطلاق پڑھنے والے کے ...

لاہور (نظام الدولہ)میں یہ خواب کئی بار دیکھ چکا ہوں کہ میں سورہ الطلاق کی تلاوت کررہا ہوں ۔ اس سے پہلے میں وضو کرتا ہوں اور موبائل پر سورہ طلاق کھول کر پڑھنے لگتا ہوں ۔اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟۔میں ایک وجہ سے پریشان بھی ہوں۔میری اپنی بیوی سے ان بن جاری ہے ۔خدانخواستہ کہیں ہماری طلاق کا اندیشہ تو نہیں ۔میں اس سے ٹوٹ کر محبت کرتا ہوں لیکن وہ سمجھتی ہے کہ میں اس سے مخلص نہیں۔یہ وجہ لڑائی کا باعث بن جاتی ہے۔اب جبکہ خواب میں سورہ الطلاق پڑھتے ہوئے دیکھا ہے تو مجھے لگ رہا ہے کہ یہ کوئی اشارہ ہے۔

میرے بھائی آپ نے خواب میں سورہ مبارکہ کی تلاوت کی ہے تو عملی طور پر جاگتے ہوئے بھی تلاوت کرنا شروع کردیں۔ جہاں تک تعبیر کا تعلق ہے تو دراصل آپ خواتین کے حلقے میں رہتے اور ان سے باتیں کرتے رہتے ہیں ۔جیسا کہ حضرت ابن سیرین ؒ کا فرمان ہے کہ خواب میں سورہ الطلاق پڑھنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شخص عورتوں سے گفتگو کرے گا۔ اگرچہ کام کی وجہ سے آپ عورتوں سے رابطہ میں زیادہ رہتے ہیں اور یہی وجہ آپ اور آپ کی بیوی کے درمیان غلط فہمی بن رہی ہے تو آپ ذہن کو منفی کرنے کی بجائے اب مثبت سوچنا شروع کردیں اور کوئی غلط قدم اٹھانے سے گریز کریں۔

۔۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...