عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ پڑھانے کے لیے اہم شخصیت ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی،یہ کون ہیں ؟حیران کن نام سامنے آگیا

عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ پڑھانے کے لیے اہم شخصیت ان کی رہائش گاہ پہنچ ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ کچھ دیر میں قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی ،نماز جنازہ پڑھانے کے لیے جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حید ر فاروق مودودی عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔

تفصیل کے مطابق عاصمہ جہانگیر دو روز قبل 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں جن کا نما ز جنازہ بانی جماعت اسلامی پاکستان سید ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے ،عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی گراونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے خاندانی مراسم تھے اور دونوں خاندان کئی دہائیوں کے ساتھ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں اور عاصمہ جہانگیر اکثر و بیشتر حیدر فاروق مودودی کی رہائش گاہ پر دیکھی جاتی رہی ہیں۔واضح رہے کہ سید حیدر فاروق مودودی جماعت اسلامی کے بارے میں کافی منفی خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...