ممبئی میں ایک مسلمان کیساتھ ہندوﺅں کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ اس نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی، ایسی خبرآگئی کہ ہرپاکستانی اپنے ملک کا شکر ادا کرے گا

ممبئی میں ایک مسلمان کیساتھ ہندوﺅں کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ اس نے ...
ممبئی میں ایک مسلمان کیساتھ ہندوﺅں کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ اس نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی، ایسی خبرآگئی کہ ہرپاکستانی اپنے ملک کا شکر ادا کرے گا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں حملہ آوروں کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بننے والے مسلمان نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں کیفے پریڈ کے قریب تین روز قبل چار حملہ آوروں نے 35 سالہ قاسم شیخ پر حملہ کیا اور اسے جوتا چاٹنے پر مجبور کیا۔ ممبئی پولیس کے مطابق 35 سالہ قاسم شیخ یہ ذلت برداشت نہ کرسکا اور اس نے گلے میں پھند الگای اور چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں متوفی قاسم شیخ کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک خط ملا جس میں ان حملہ آوروں کے نام لکھے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسماعیل شیخ، اکبر شیخ، کریاپایس اور افضل قریشی کو انڈین پینل کوڈ 306 کے تحت گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ نئی دہلی جواہرلعل یونیورسٹی کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 14 مارچ کو بھارت میں نئی دہلی کی جواہرلال نہرویونیورسٹی کے دلت طالبعلم نے برے سلوک سے دلبرداشتہ ہوکر خوکشی کرلی تھی۔

مزید : بین الاقوامی