مردان میں اسما کے بعد ایک اور 3 سالہ بچی کی نالے سے لاش برآمد
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی اسما کے بعد ایک اور 3 سالہ بچی کی نالے سے لاش برآمد ہو ئی،بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی میں گزشتہ روز 3 سالہ بچی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی ،والدین اور اہل علاقہ نے بچی کو تلاش کیا لیکن وہ نہ ملی سکی جس پر والدین نے پولیس کو اطلاع کردی،آج صبح گھر کے سامنے نالے سے بچی کی لاش ملی ہے ،پولیس کو لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم پولیس نے مختلف پہلوﺅں سے تحقیق شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان میں 3 سالہ بچی اسما کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے ملزم کو پولیس نے 25 روز بعد گرفتار کیا تھا، ایک ماہ میں دوسرے واقعہ پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔