خیرخیرات سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں،سپریم کورٹ کابینک ملازمین کی پینشن 8 ہزارروپے ماہانہ کرنے کاحکم

خیرخیرات سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں،سپریم کورٹ کابینک ملازمین کی پینشن 8 ...
خیرخیرات سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں،سپریم کورٹ کابینک ملازمین کی پینشن 8 ہزارروپے ماہانہ کرنے کاحکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بینک ملازمین کی پنشن 8 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بینک ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت وکیل یو بی ایل نے کہا کہ ملازمین کو 5250 روپے پنشن دیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنشن کی رقم میں ہم اضافہ کرسکتے ہیں،خیرخیرات سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں،عدالت نے ملازمین کی پنشن 8ہزار روپے ماہانہ اور 5 فیصدسالانہ اضافہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد