نادیہ ارم کا سلمان خان سے والہانہ اظہارمحبت، سالگرہ منائی اور کیک کاٹا

نادیہ ارم کا سلمان خان سے والہانہ اظہارمحبت، سالگرہ منائی اور کیک کاٹا
نادیہ ارم کا سلمان خان سے والہانہ اظہارمحبت، سالگرہ منائی اور کیک کاٹا

دبئی (طاہر منیر طاہر) کہتے ہیں کہ شوق اور پسند کا کوئی مل نہیں ہوتا۔لوگ اپنے شوق اورپسند کی خاطر بہت کچھ کرتے ہیں۔جس کی بڑی دل چسپ مثالیں بعض سننے میں آتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار فلم سٹار سلمان خان کے عشق و محبت اور عقیدت میں مبتلا ایک خاتون ناریہ ارم نے سلمان خان سے والہانہ محبت کا اظہار محبت و عقیدت کیلئے سلمان خان کی عدم موجودگی میںاس کی سالگرہ منا ڈالی اور ایک خطیر رقم خرچ کی۔

دبئی کی نادیہ ارم ایک عرصہ سے سلمان خان کی اداکاری کے سحر میں مبتلا ہے۔جس کا وہ متعد بار اظہار کرچکی ہے۔گزشتہ دنوں سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کی عدم موجودگی میں جب نادیہ ارم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ سلمان خان کی سالگرہ عقیدت و محبت سے منائی۔اس موقع پر سالگرہ والی جگہ کو غباروں جھنڈیوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا تھااور سلمان خان کی قدآور تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں جبکہ کیک پر نادیہ ارم نے اپنی سلمان کی مشترکہ تصویر بھی آویزاں کر رکھی تھی۔

دوستوں کی تالیوں کی گونج میں نادیہ ارم نے سلمان خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا جسے خود بھی کھایااور سلمان خان کی فوٹو کو بھی کھلایا۔نادیہ ارم نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی سلمان خان کی فلمیں دیکھ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ سلمان خان سے بہت متاثر ہے اور اسے اپنا ہیرومانتی ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...