بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کرلیا

بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے گھر کی تعمیر کا ...
بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس میں عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ کل طلب کرلیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان نے پراپرٹی کی باﺅنڈری کر لی ہے اور کیا تحریک انصاف کے چیئرمین نے گھر کی تعمیر کی اجازت متعلقہ ادارے سے لی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد