”ان سے تو سنی لیون بہتر ہے جو۔۔۔“ریحام خان نے ایسا بیان دے دیا کہ عمران خان غصے سے لال ہو جائیں گے

”ان سے تو سنی لیون بہتر ہے جو۔۔۔“ریحام خان نے ایسا بیان دے دیا کہ عمران خان ...
”ان سے تو سنی لیون بہتر ہے جو۔۔۔“ریحام خان نے ایسا بیان دے دیا کہ عمران خان غصے سے لال ہو جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سنی لیون ہمارے چند سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈ یا صارف نے ریحام خان کو سنی لیون قرار دیا تو وہ خود بھی میدان میں آگئیں اور کہا کہ ہمارے چند سیاستدانوں سے تو سنی لیون بہتر ہے جو منافق نہیں ہے۔

ریحام خان کو سنی لیون قرار دیے جانے پر ایک سوشل میڈ یا صارف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نفرت میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ سنی لیون میں بھی ریحام خان نظر آرہی ہے ۔

دوسری جانب نجی نیوز چینل کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پہلے چکوال میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی اور اب لودھراں میں بھی عوام نے تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دئیے ،پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی ،پی ٹی آئی کو اب جواب دہ ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ کیا علی ترین کے انتخاب میں نواز شریف نے سازش کی یا خدانخواستہ ریحام خان کی صلاح تھی ؟ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریے سے ہٹ گئے ہیں ۔ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہر چیز میں نواز شریف اور مریم نواز کی سازش قرار دیتی ہے ،پی ٹی آئی اب بہانے بنانے ختم کردے،علی ترین کو ٹکٹ دے کر تحریک انصاف نے ثابت کیا کہ پاکستان میں موروثی سیاست ہے اور رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہا ہے جو ایسے موقع پر کوئی جواب نہیں دے سکتے ،جب یہ بہت زیادہ بوکھلا جاتے ہیں تو مجھ جیسے لوگوں پر حملے کرتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو کے خلاف باتیں کرنے والوں نے ساری جماعتوں سے کچرا اکٹھا کر کے پی ٹی آئی میں جمع کرلیا ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...