ن لیگ میں اظہار رائے کی آزادی، چوہدری نثار برملا رائے دیتے ہیں : حمزہ شہباز

ن لیگ میں اظہار رائے کی آزادی، چوہدری نثار برملا رائے دیتے ہیں : حمزہ شہباز
ن لیگ میں اظہار رائے کی آزادی، چوہدری نثار برملا رائے دیتے ہیں : حمزہ شہباز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں ہر کوئی اظہار رائے کرتا ہے، چوہدری نثار برملا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں اور پاکستان کے لوگ ان کی بات سنتے ہیں، پنجاب میں عوام سے کیے وعدے پورے کیے، جبکہ عمران خان کبھی دھاندلی اور کبھی دھرنوں کے پیچھے چھپتے رہے ۔ چکوال اور لودھراں کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جبکہ لودھراں میں جہانگیر ترین نے اربوں روپے خرچ کیے مگر ہار گئے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کاتسلسل ضروری ہے امریکہ روز پاکستان کو ڈومور کا سبق دے رہا ہے ایسی صورت میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باہم دست و گریباں ہونے کی بجائے مل کر جواب دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور