آمنہ اعجاز کو 25 ویں سالگرہ مبارک، سالگرہ دبئی میں منائی گئی

آمنہ اعجاز کو 25 ویں سالگرہ مبارک، سالگرہ دبئی میں منائی گئی
آمنہ اعجاز کو 25 ویں سالگرہ مبارک، سالگرہ دبئی میں منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  خلیفہ بخیت رئیل اسٹیٹ کے اونر اور ایم ڈی محمد اعجاز احمد کی صاحبزادی آمنہ اعجاز کی 25 ویں سالگرہ گزشتہ دنوں دبئی میں دھوم دھام سے منائی گئی جس میں آمنہ اعجاز کے دوستوں عزیز واقارب اور فیملی کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ سالگرہ کی تقریب میں خلیفہ بخیت رئیل اسٹیٹ کا سٹاف بھی موجود تھا۔

سالگرہ کے موقع پر مرزا عمران بیگ،شاہ عثمان،الواجد،سید عبدالبد،قلیل بٹ،امجد علی،عتیقہ بٹ،نادیہ ارم،کائنات،مسزسونالی اینڈ فیملی،صدف جبیں اینڈ فیملی،ڈاکٹر صائمہ اینڈ فیملی،فضل شیخ اینڈ فیملی،محمد فیاض اینڈ فیملی،ماجوری شرلنگ،سمیر فاروق علی،محمد سعد خان،محمدعمیرخان،فیصل اینڈ فیملی،راﺅ احمد،شوکت حسین اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ مبارکباد کی صداﺅں کے ساتھ کیک کاٹاگیا اور انفرادی طور پر آمنہ اعجاز کو ان کی 25 ویں سالگرہ یعنی سلور جوبل کی مبارکباد دی گئی۔

آمنہ اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین سے بہت محبت کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے والدہر سال ان کی سالگرہ خلوص وپیار سے مناتے ہیں۔ ان کی سالگرہ کی تقریب کے آخر پر محمد اعجاز احمد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ تمام مہمانوں کی تواضع پر تکف کھانوں سے کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -