”لودھراں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اس بات۔۔۔“معروف صحافی نے ن لیگ کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بتادی

”لودھراں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کو ...
”لودھراں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اس بات۔۔۔“معروف صحافی نے ن لیگ کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بتادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی فیاض محمود کا کہنا ہے کہ لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں ن لیگ کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلانا اور ووٹرز کو یہ یقین دلانا ہے کہ اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہوگی ۔

اپنے ایک بلاگ میں صحافی فیاض محمود نے لکھا کہ ن لیگ نے این اے 154 میں زبردست انداز میں ووٹر کو اکٹھا کیا۔ عام آدمی کے گھر تک پہنچے اور انہیں یقین دلایا کہ 2018 کا الیکشن بھی ن لیگ کا ہے اس لیے ووٹ اسے دیں آگے جاکر فائدہ دیں گے۔ پی ٹی آئی کی طرح ن لیگ کی مرکزی قیادت جلسہ کرنے بھی نہیں گئی مگر وہ اپنے ووٹرز کو یقین دلانے میں کامیاب رہے کہ اگلی حکومت بھی ان ہی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ووٹرز کا یقین جیتنے کے بعد ان لوگو ں کو بھی مہم چلانے کی ہدایت کی جنہیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹیں دی جائیں گی۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لودھراں