الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا، شکست پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ ایسی بات کہہ دی کہ لودھراں کے عوام دنگ رہ جائیں گے
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 154 کا الیکشن ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی خان ترین نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے۔
الیکشن میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دیتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ ” سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں۔ میری 2015 سے دوستیاں شروع ہوئیں اور بہت سے دوست بن گئے، اگلے سالوں میں اور دوست بنائیں گے“۔
First and foremost I’d like to thank the 90 thousand people in Lodhran who voted for me. I am overwhelmed by the love and friendship shown by you. 2015 se dostian shuru hueen aur ab bohot se dost ban gaye. Inshallah aglay saalon mein aur dost banay ge.
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 13, 2018
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران انہیں لودھراں آکر سپورٹ کیا، نیک خواہشات کا اظہار کیا یا دعائیں کیں۔ ’ آپ لوگوں کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس پر میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں‘۔
I would also like to thank all those people across Pakistan who supported me during the campaign either by coming to Lodhran, sending kind messages or sending duas. All your support is appreciated and I am very thankful.
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 13, 2018