عاصمہ جہانگیر کو کہاں دفنا یا جائے گا ؟کسی قبرستان میں نہیں بلکہ ۔۔۔

عاصمہ جہانگیر کو کہاں دفنا یا جائے گا ؟کسی قبرستان میں نہیں بلکہ ۔۔۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں شہرت پانے والی پاکستان کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی میت کو گلبرگ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے قذافی سٹیڈیم پہنچا دیا گیا ہے جہاں اب سے کچھ دیر بعد ان کا نماز جنا زہ ادا کیا جائے گا ۔

تفصیل کے مطابق عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم میں واقع ایل سی سی گراﺅنڈ میں جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حید ر فاروق مودودی پڑھائیں گے ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمائندے ،سیاستدان ،صحافی ،قانون دان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیںجہاں عاصمہ جہانگیر کے جسد خاکی کو فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ لا یا گیا ہے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عاصمہ جہانگیر کی میت کو تدفین کے لیے سیکیورٹی کے ہمراہ بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاوس لے جا یا جا ئے گا ۔عاصمہ جہانگیر کو ان کے فارم ہاوس میں ہی دفنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ صمہ جہانگیر دو روز قبل 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...