متحدہ بہادر آباد رابطہ کمیٹی کا 16 فروری کو جنرل ورکرز اجلاس بلانے کا فیصلہ

متحدہ بہادر آباد رابطہ کمیٹی کا 16 فروری کو جنرل ورکرز اجلاس بلانے کا فیصلہ
متحدہ بہادر آباد رابطہ کمیٹی کا 16 فروری کو جنرل ورکرز اجلاس بلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ بہادرآبادرابطہ کمیٹی نے 16 فروری کوجنرل ورکرزاجلاس بلانے کا فیصلہ کیا،جنرل ورکرزاجلاس عیدگاہ گراو¿نڈ ناظم آبادمیں ہوگا.
واضح رہے کہ فاروق ستارنے 17 فروری کوانٹراپارٹی الیکشن کااعلان کررکھاہے۔
متحدہ بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے رہنما فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن کاموقف مشکوک قراردےدیا، ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی ایک موقف اختیارکیاتھا،الیکشن کمیشن کااعلامیہ کوئی مستنددستاویزنہیں۔
فروغ نسیم نے کہا کہ پرویزمشرف اچھے انسان ہیں لیکن میرے سیاسی لیڈرنہیں،ان کا کہناتھا کہ پرویزمشرف بھائیوں جیسے ہیں،ان کا وکیل بھی ہوں،فروغ نسیم نے کہا کہ فاروق بھائی کی بڑی عزت کرتاہوں،ان کی کوئی غلطی نہیں،فاروق ستارتک میری باتیں غلط اندازمیں پہنچائی گئیں۔